اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چار وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کو قلمدان تفویض کر دیئے۔
خرم دستگیر خان کو پاور، سردار ایاز صادق کو اقتصادی امور، ریاض حسین پیرزادہ کو انسانی حقوق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ محمد ہاشم نوتیزئی کو بجلی کے وزیر مملکت ہوں گے۔ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
33 رکنی وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حلف لیا۔ تاہم منگل کو چار وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا۔