کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے SRO-598 کے تحت لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے بعد ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اپنے فوکل پرسنز تعینات کر دیے ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فوکل پرسنز کی تعیناتی کا مقصد غیر ملکی زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے، جنہیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت کی جانب سے تمام لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی کے بعد اور کسٹم کے طریقہ کار کی وجہ سے بین الاقوامی مسافروں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
