کوہاٹ: پولیس نے اتوار کے روز دوہرے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کو چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ اس نے مبینہ طور پر معمولی بات پر دو دوستوں عبدالحمید اور زبیر علی شاہ کو قتل کیا تھا۔
اس کے دو ساتھی عثمان اور راشد پہلے ہی گرفتار ہو چکے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران عابد نے قتل کا اعتراف کرلیا۔