پشاور: گزشتہ ماہ اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو منگل کو کارروائی کے دوران بازیاب کرالیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک افضل نے گزشتہ ماہ اپنی تین سالہ بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ رحمان بابا پولیس اسٹیشن کے عملے نے لڑکی کو بازیاب کر لیا اور مبینہ اغوا کار غفران کو گرفتار کر لیا۔
