ٹوبہ ٹیک سنگھ: گوجرہ میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بلال کالونی میں دو ڈاکو سلطان احمد کے گھر میں داخل ہوئے اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔
اسی دوران سٹی پولیس اہلکار ماجد قیوم گھر پہنچ گئے۔ پولیس اہلکار کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ تاہم پولیس اہلکار نے ایک ڈاکو کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا۔