اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طیبہ گل ہراساں کیس میں سابق سیکریٹری وزیراعظم اعظم خان کو 11 اگست کو طلب کرلیا۔
11 اگست کو پی اے سی کے سامنے اعظم کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اپنی ہدایت میں، پی اے سی نے کہا کہ اعظم اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کے لیے اس کے سامنے پیش ہوں۔ طیبہ گل کو بھی پی اے سی اجلاس میں شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔
پی اے سی کا 11 اگست کا ایجنڈا قومی احتساب بیورو، بس ریپڈ ٹرانزٹ (پشاور)، بینک آف خیبر میں کرپشن، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی اور خیبرپختونخوا میں غیر مجاز افراد کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق ہے۔