راولپنڈی: جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اتوار کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔
تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔
CJCSC کے پنڈال پر پہنچنے پر ایک چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا۔