44

بلوچستان آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

بلوچستان آپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے منگل کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ایریا ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں اور ایم ایٹ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو صاف کرنے کے لیے آئی بی او کی گئی تھی۔

جب سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے 12-14 مقامات کی نشاندہی کے بعد ناکہ بندی کر رہی تھیں، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ایک زخمی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم ان کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں