میونخ میں پاکستانی قونصل خانہ قائم

اسلام آباد: پاکستان نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنا قونصل خانہ قائم کر دیا ہے اور شفاعت کلیم کو قونصل جنرل تعینات کر دیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے منگل کو دی نیوز کو بتایا کہ جرمنی اب چھٹا یورپی ملک بن گیا ہے جہاں پاکستان کے دو یا زیادہ قونصل خانے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ جرمنی کی دعوت دی ہے۔

امکان ہے کہ وزیراعظم آئندہ سال فروری میں جرمنی کا دورہ کریں گے اور میونخ میں قونصل خانے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں