لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کو جیلوں میں دستیاب سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے متعلقہ حکام کو پنجاب کی جیلوں میں خواجہ سراؤں کے لیے مختص سیلز کی مصدقہ تصاویر بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے جیلوں میں خواجہ سراؤں کے سیلز کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ دریں اثنا، آئی جی پی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی کسی جیل میں کوئی خواجہ سرا قید نہیں ہے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس نجفی نے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔