لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو فیصلہ کیا ہے کہ وہ ابتدائی مرحلے میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو تحلیل کیا جائے گا۔
مقامی میڈیا نے معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں کا اہم فیصلہ کیا گیا۔
ابتدائی طور پر پنجاب اسمبلی کو تحلیل کیا جائے گا۔ مزید برآں، ملک گیر احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان نے قومی اسمبلی چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔
قانون سازوں نے کہا کہ ملک بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔