اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کو درست تسلیم کرتے ہوئے ان کی بریت کا فیصلہ حتمی قرار دے دیا۔
نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے بریت کے فیصلے کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لی تھیں۔