پشاور: بنوں میں پولیس اسٹیشن کے اندر عسکریت پسندوں کی جانب سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد رپورٹ درج ہونے تک بنوں میں آپریشن جاری تھا۔
رپورٹ درج ہونے تک عمارت کے اندر کی صورتحال کے بارے میں کچھ واضح نہیں تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ علاقے کو عسکریت پسندوں سے خالی کرنے کے لیے کمانڈو آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات تھیں کہ بنوں میں سی ٹی ڈی تھانے پر باہر سے حملہ کیا گیا ہے۔ بعد میں، یہ اطلاع ملی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا اور گرفتار عسکریت پسندوں میں سے ایک نے ایک تفتیش کار سے ہتھیار چھین لیا اور دوسرے لوگوں کو چھوڑ دیا جنہوں نے کنٹرول سنبھال لیا اور سی ٹی ڈی پولیس والوں کو یرغمال بنا لیا۔
اغوا کاروں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں کم از کم ایک یرغمالی کی شناخت خورشید کے نام سے کی گئی جسے زخمی حالت میں لوگوں کو دکھایا گیا۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ آپریشن جاری ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے۔