لاہور: معروف گلوکارہ بلقیس خانم بدھ کو انتقال کر گئیں۔ وہ ستار بجانے والے استاد رئیس خان مرحوم کی اہلیہ تھیں۔ ان کے بھائی محسن رضا بھی مشہور موسیقار ہیں۔ ان کے چند مقبول ترین گانوں میں ‘مٹ سمجھو ہم نے بھولا دیا’، ‘انوکھا لاڈلا’ اور ‘کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں’ شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلوکارہ بلقیس خانم کے انتقال سے موسیقی کے سنہرے دور کا خاتمہ ہو گیا ہے۔