لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 دسمبر کی بجائے 11 جنوری کو طلب کر لیا۔
سپیکر نے اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 11 جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا تھا۔
11 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کے ڈی نوٹیفکیشن کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔