لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
اے سی ای کے ڈائریکٹر جنرل ندیم سرور نے بتایا کہ ملزم اشرف نے سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداوار کے ساتھ مل کر جعلسازی اور دھوکہ دہی سے 157 ایکڑ، 1 کنال اور 16 مرلہ سرکاری اراضی ہڑپ کی۔
شریف احمد ہاشمی کو زمین کا جعلی الاٹی ظاہر کرکے زمینوں پر قبضے کے الزامات ثابت ہونے پر چوہدری اشرف کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اے سی ای نے ساہیوال سے گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 18/22 درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔