اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کا ایک سابق ملازم وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیکس میں ملوث پایا گیا جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص وزیراعظم کے عملے میں شامل تھا اور زیر حراست شخص سے تفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک ہوئی تھیں۔